In The Name Of ALLAH, The Entirely Merciful and The Most Merciful.Darulkhair

It was our deep hearted desire to do something for the upliftment of Humanity. One of the many ways and the most basic is to get people educated with Islamic principles and etiquettes. With this aim, we started publishing Islamic books and distributed them freely. In 2007, our first book (Ashaabe Risaalat) was published and distributed freely and like this total of eight books on various topics were distributed, till 2013. The last in chain was ‘Important Lessons for Muslims’ all the books were much appreciated and one book namely ‘Hisnul Muslim’ was published twice.

Now, by the Grace of ALLAH we have decided to become proactive and enlarge it to a bigger scale with the help of modern technology and become a source of benefit for the entire Humanity residing in whichever part of the globe in whatever little way we can. For this very purpose we have formed a foundation by the name of Darul-Khair Foundation.

Some activities of Darul Khair Foundation at the moment will be:
1] A Huge online digital library of published and un-published Books in five languages – Arabic, Urdu, Hindi, Marathi, and English

2] Speeches and Interviews of scholars on various topics and short Documentaries in HD quality.

3] Recruitment agency for Madrasa pass-outs. We will facilitate madrasa graduates (Faazils, Haafiz) in getting recruited wherever they are required.

بسم اللہ الرحمن الرحیم

Darulkhair

ہماری یہ دلی  خواہش تھی کہ کچھ دینی و اصلاحی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔ جس کے نتیجے میں عوام کے اندر دینی بیداری پیدا کی جاسکے۔ مزید انھیں اسلامی آداب واحکام سے روشناس کرایا جاسکے۔ جس کی بنیاد پر چند کتابوں کی طباعت عمل میں آئی اور ان کی مفت توزیع بھی کی گئی۔ اب الحمد للہ اس فکر میں مزید وسعت ہوئی کہ جدید وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کیوں نہ اس عمل کو منظم طریقے سے انجام دیا جائے تاکہ عالمی سطح پر لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔

2007میں پہلی کتاب (اصحاب رسالت) شائع ہوئی تھی جو مفت تقسیم کی گئی تھی۔ اس طرح کتابوں کی طباعت اور مفت تقسیم کا2013تک ایک سلسلہ بن گیا اور اس کی آخری کڑی تھی آٹھویں کتاب ’’عام مسلمانوں کے لیے ضروری اسباق‘‘۔ ان میں سے ایک کتاب (حصن المسلم) کے دو ایڈیشن چھپ کر تقسیم ہوچکے ہیں ۔

آج سے چھ سات سال پہلے شروع ہوا کتابوں کی اشاعت اور مفت تقسیم کا یہ سلسلہ اب 2014میں پہنچ کر ذرا اور منظم ہوچلا ہے۔ یعنی اس کی مصروفیات میں اب کچھ نئے محاذ شامل ہوگئے ہیں۔ اسی لیے اس مشن کو اب ایک نام بھی دے دیا گیا ہے : دارالخیر فاؤنڈیشن

دارالخیر کی سرگرمیاں حسب ذیل ہیں:

۱] پانچ زبانوں (ارود، عربی، انگریزی، ہندی اور مراٹھی) میں دستیاب مطبوعہ اور غیر مطبوعہ کتابوں کی ایک آن لائن ڈیجیٹل لائبریری کا آغاز

۲] حسب ضرورت مختلف موضوعات پر علماء کرام کے بیانات کے ویڈیوز

۳] فارغین جامعات کے لیے بھرتی (ریکروٹمنٹ) ایجنسی۔ اس سہولت سے جامعات کے فارغین (بشمول قراء وحفاظ) اور مدارس ومکاتب اور مساجد کے علاوہ دفتری امور وغیرہ کے لیے جہاں جہاں علماء کی ضرورت ہوتی ہے دونوں فریق اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔